گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی ٹیموں نے گوجرانوالہ.گجرات اور منڈی بہاوالدین میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران پانچ ملزمان یاسر محمود،فیصل عمران،حسن جہانگیر,ملک اخلاق اور اشتہاری محمد افضل کو گرفتار کیا ہے.ملزم یاسر محمود کمسن بچوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے کرنے میں ملوث پایا گیا.ملزم نے بچے کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے کے لیے اس کے والدین سے 24 لاکھ روپے ہتھیائے.ملزم نے کمسن بچے کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی.کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور یورپ میں داخل ہوتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا.حادثہ کے نتیجہ میں بچے کی موت واقع ہوئی.اسی طرح ملزم فیصل عمران اور حسن جہانگیر نے شہری کو سپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 22 لاکھ روپے اور 3000 امریکی ڈالر بٹورے تھے جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم ملک اخلاق کو گجرات سے گرفتار کیا گیا.ملزم نے شہری کو جرمنی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 31 لاکھ روپے سے زائد وصول کییملزم محمد افضل نے خاتون شہری کو جرمنی ملازمت پر بھجوانے کے لئے5لاکھ 74 ہزار روپے بٹورے۔