شرقپور شریف ( نامہ نگار) سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ صوفیاء کرام کے آ ستانے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں جہاں سے دنیا بھر میں اتحاد، امن، سلامتی کا پیغام جاتا ہے اولیاء کرام اور صوفیاء کرام کا فیض تاقیامت جاری وساری رہے گا ۔ میاں شیر محمد شرقپوری ؒ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ اور دنیا وآخرت میں کامیابی کا زینہ ہے آپ سچے عاشق رسول تھے ۔