شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں افضال حیدر ، حاجی غلام نبی ورک ،زاہد نواز چدھڑ، پیر سید ارشد ہاشمی ، حاجی محمد اقبال شیخ، کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ، تنویر احسن ورک ایڈووکیٹ، چودھری امان اللہ گجر، چودھری محسن اعجاز گورایہ ، ڈاکٹر قیصر شہزاد ، ملک قمر عباس ، وقاص سرور رامے ، سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ ،جمیلہ یونس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت‘ رہنمائوں اور کارکنوں نے جتنی مشکلات برداشت کی ہیں اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، نہ ہماری قیادت ملک چھوڑ کر فرار ہوئی اور نہ ہمارے کارکنان حوصلہ ہارے ہیں دنیا بھر میں حکومتیں ہمیشہ مذاکرات کا اہتمام کرتی ہیں لیکن جعلی حکمران بانی کی سیاسی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، انہیں معلوم ہے کہ ان کی سیاسی سپیس کم ہو رہی ہے اور جب بھی عام انتخابات ہونگے پی ٹی آئی ایسی اکثریت حاصل کرے گی ان خیالات کااظہارانہوںنے سروے کے دوران گفتگو کرتے کیا۔