لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ ،بہوسائرہ و دیگران کیخلاف منی لانڈرنگ کے درج مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے مزید سماعت کیلئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوادی۔