اقبالؒ صرف ایک شاعر نہیں، امت مسلمہ کے بیدار مغز رہنما تھے:سید احمد محمود  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے شاعر مشرق اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات پر خصوصی پیغام میں کہا اقبال صرف ایک شاعر نہیں، بلکہ ایک عہد ساز مفکر، فلسفی اور امت مسلمہ کے بیدار مغز رہنما تھے، جنہوں نے ہمیں خوابِ غفلت سے جگایا اور خودی، حریت اور فکری خودمختاری کا درس دیا۔ آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ تشخص، فکری بنیاد اور علیحدہ وطن کے قیام کا تصور دیا جو بعد ازاں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حقیقت کا روپ دھار گیا۔ اقبال کی شاعری ہو یا ان کا فلسفہ، وہ ہر دور میں ہمارے لیے مشعل راہ رہے ہیں۔اقبال نے ایک ایسے معاشرے کا خواب دیکھا جہاں عدل، مساوات، رواداری، علم، کردار اور خوداری کو بنیادی حیثیت حاصل ہو۔ ان کے خیالات اور افکار آج بھی ہمیں ایک منظم، خودمختار اور باوقار قوم بننے کا سبق دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن