گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)معروف صنعتکار وں نعیم آصف مغل ، طارق نوید لون، اظہر اسلم، خالد عزیز لون، ڈاکٹر عثمان علی بٹ، بلال اصغر بٹ نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں پر ہونیوالے اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور عام شہریوں پر جاری بربریت انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے، اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں کو فوری اور موثر کارروائی کرنی چاہیے۔