شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) نوائے وقت کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے اپنی نگرانی میں شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف دوبارہ گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر شاہد عمرا ن مارتھ نے کہاکہ تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون کو مزید تیز کیا جائے گا اور ضلعی شیخوپورہ کو تجاوزات سے مکمل پاک کیا جائے گا ۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے واضح رہے کہ آج ریلوے روڈ پر پکی تعمیرات کو گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جہاں ہیوی مشینری سے تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ہے جبکہ اکثر دکانداروں نے ازخود تجاوزات کا خاتمہ کرنا شروع کر دیا ہے شہریوں نے رہائشی علاقوں گلیوں میں غیر قانونی تھڑے اور کیریوں کیخلاف بھی آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ہائوسنگ کالونی شیخوپورہ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جائے ۔