شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر سطح پر فلسطین میں جنگ بندی کیلئے آواز بلند کریں اور اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے تمام عسکری وسائل بروئے کار لائیں، نہتے فلسطینیوں پرمسلسل آگ اور بارود برسایا جا رہا ہے جس سے اسرائیلی جارحیت پوری دنیا پر واضح ہوگئی ہے فلسطینی عوام کے صبر و برداشت نے دنیا کو بیدار کردیا ہے،اسرائیلی مظالم کے باوجود فلسطینی عوام قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے۔