اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایک ریستوران میں آتشزدگی سے دو افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔جمعہ کی رات کو بورو کناگالیا ریستوران میں آگ لگی، عینی شاہد نے ہسپانوی اخبار کو بتایا کہ ویٹر ڈش کے نیچے آگ جلا رہا تھا، اس دوران ریستوران کی دیواروں اور چھت نے آگ پکڑ لی۔ایمرجنسی سروسز کے مطابق ریستوران میں موجود شہریوں نے جان بچانے کی کوشش کی، جبکہ ہوٹل کے داخلی دروازے پر بھی آگ لگ چکی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔