اسلام آباد ( اے پی پی ) صدر مملکت ممنون حسین کے حالیہ دورہ ترکمانستان سے دونوں ممالک کے باہمی اور علاقائی تعلقات مزید مستکم کرنے میں بھر پور مدد ملے گی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے باہمی تعلقات مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر قائم ہیں اور یہ تعلقات مختلف شعبوں میں بڑی تیزی سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔