کینال منصوبے کیخلاف احتجاج‘ مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ کے گھرکو آگ لگا دی

نوشہروفیروز (نیوز ڈیسک) کینال منصوبے کے خلاف مورو میں قوم پرست جماعت کی جانب سے احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے کئی کنٹینرز بھی نذر آتش کر دیئے۔ قومی شاہراہ پر مشتعل مظاہرین نے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا۔ مظاہرین ٹرالر سے کھاد کی بوریاں بھی لوٹ لیں، مشتعل مظاہرین کھاد کی بوریاں لوٹ کر موٹرسائیکل پر لے گئے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے واقعے کی تتفصیلات طلب کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندون کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن