لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کیلئے اشتہار دیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بائولنگ، فیلڈنگ اور سٹرینتھ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔بیٹنگ کوچ کیلئے کم ازکم لیول ٹو کوچنگ کورس کیساتھ 5 سالہ کا تجربہ ہونا لازمی شرط ، بائولنگ کوچ کیلئے لیول ٹو کیساتھ 5 سال کا تجربہ درکار فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول ٹو کورس سڑٹیفکیٹ کیساتھ 5 سال کا تجربہ سٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے سپورٹس سائسنز یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری اور 10 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے۔