لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندر کے بیٹر آصف علی نے کہا کہ ناک آئوٹ مرحلے میں بڑا میچ ہے، جس کا دبائو ہوگا، سارے پروفیشنل کھلاڑی ہیں، میرا نہیں خیال کہ دبائولیں گے۔ جیسا کمبی نیشن بنا ہے امید ہے اچھی کرکٹ ہوگی، اگر آپ میچ ہارے ہیں تو غلطیوں پر پلان کرتے ہیں، اس پر کام کیا ہے۔ پچھلے میچز میں بیٹنگ نہیں آرہی تھی، ٹیم کا کمبی نیشن بنا ئے، امید ہے اسی کمبی نیشن سے جائیں گے، کرکٹ کھیل رہا ہوں کم بیک کا نہیں سوچا۔