نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ‘چیلنجرز ‘سٹارز کی کامیابی ‘کانکررر ٹیم فائنل میں پہنچ گئی  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں چیلنجرز اور سٹارز کی کامیابی۔کانکررز نے 24 مئی کو ہونیوالے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سٹارز اور چیلنجرز 22 مئی کو کوالیفائر کھیلیں گی۔  چیلنجرز نے سٹرائیکرز کو 77  رنز سے ہرادیا۔ چیلنجرز نے  7 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔صدف شمس  53 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔نورین یعقوب نے3 وکٹیں حاصل کیں۔سٹرائیکرز جواب میں 91 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رابعہ رانی نے ایک رن دیکر3 وکٹیں حاصل کیں۔صدف شمس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ سٹارز نے کانکررز کو 5  وکٹوں سے ہرادیا۔کانکررز نے 7 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔سیدہ عروب شاہ  46  رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔سٹارز نے18  ویں اوور میں 5 وکٹوںپر ہدف حاصل کرلیا۔حورینہ سجاد 38 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔

ای پیپر دی نیشن