لاہور(سپورٹس رپورٹر)جے ڈی ڈبلیو کیخلاف ریلویز کو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے کوارٹر فائنل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر ریلویز نے اپنی پہلی اننگز میں 129 رنز بنائے تھے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ اس سے قبل جے ڈی ڈبلیو نے پہلی اننگز124 رنز4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان علی عمران نے89 ‘ہارون ارشد نے 50 رنز بنائے۔ محمد رفیع نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔