آئی سی سی کا سالانہ  جنرل کونسل اجلاس 17جولائی سے شروع ہوگا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک سنگاپور میں ہوگا، جس میں  ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہونگے۔ آئی سی سی  اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ عالمی کرکٹ کے منتظمین کو خدشہ ہے کہ پاکستان‘ بھارت مسئلہ اجلاس کے دیگر موضوعات پر حاوی ہوسکتا ہے۔ یہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی سالانہ کانفرنس ہوگی۔ شاہ نے  افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کرنے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کرکے اچھی شروعات کی۔

ای پیپر دی نیشن