قانون کی حکمرانی کیلئے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا:غلام رسول

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین معروف لائرز غلام رسول چوہدری ایڈووکیٹ، کامران یوسف چوہدری ایڈووکیٹ، حسن علی ہنجرا ایڈووکیٹ اور نوید حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی حقیقی حکمرانی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ قوم چاہتی ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے اور ملک کے فیصلے پچیس کروڑ عوام کو کرنے دئیے جائیں جو جمہوری اقدار کا حقیقی تقاضا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہے اور عالمی برادری اس پر شدید رد عمل بھی ظاہر کررہی ہے جبکہ پاکستان میں جمہوری حقوق کو سلب کئے جانے کے بارے میں بھی عالمی برادری کے شدید تحفظات ہیں جنہیں دور کرکے ہم پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن