انتشار پھیلانے والوں کی سیاسی عمل میں کوئی جگہ نہیں:عمران رحمت

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ نواز لیگ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل میں یکساں مواقعوں کی فراہمی کی داعی ہے مگر پاکستان کو انتشار کا شکار کرنے والوں کی سیاسی عمل میں کوئی جگہ نہیں، بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی زد میں ہیں اور اپنے سرکردہ جرائم کی سزا بھگت رہے ہیں جسے سیاسی انتقام کا نام دیکر اپنی غلطیوں پر پی ٹی آئی کی قیادت پردہ نہیں ڈال سکتی انہوں نے جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا کرپشن کی کمائی انہیں ہضم نہیں ہونے دی جائے گی (ن) لیگ اپنے وعدے کے مطابق کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گی تاکہ یہ رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جاسکے، کوئی ادارہ یا اس میں بیٹھے ہوئے لوگ آئین و قانون سے ماورا نہیں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی قوموں کی ترقی میں انصاف کی بروقت فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن