نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد،غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں سی پی او سید خالدہمدانی اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی سی آئی اے، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی سیکورٹی، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز اور دیگرسینئر پولیس افسران کی شرکت، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے گا،غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی اور کرایہ داری رجسٹریشن کو یقینی بنایاجائے گا، غیر قانونی گیس اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ دوکانیں سیل کی جائیں گی،شہرکے داخلی راستوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مشترکہ آپریشنزکا فیصلہ،ٹیکسلا، مہرآباد، فیض آباد، گوجر خان میں سٹرک پر سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، شہر بھر میں گداگروں کے خلاف مشترکہ کریک ڈائون کا فیصلہ،آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،پولیس،ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے آپریشن میں شامل ہوں گے، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی کے خلاف موثر کاروائیاں جاری رہیں گی، منشیات کے خلاف کریک ڈان کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن