کھنڈ ہ انتظامیہ کی نااہلی غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کی بھرمار

 کھنڈہ (نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کی بناپر منی پٹرول پمپ و ڈیزل ایجنسیاں انسانی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں  گلی محلوں میں منی پمپ انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں کھلے عام بوتلوں میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی جاتی ہے ایسی دکانوں پر پڑے بڑے ڈرموں میں سینکڑوں لٹر پٹرول کسی بھی نقصان کا باعث بن سکتا ہے ایسے غیر قانونی پمپس و ڈیزل ایجنسیزمالکان قوانین کا کھلے عام مذاق اڑاتے دکھائی دیتے ہیں انکے پاس آتش گیر مادہ ہونے کے باوجود آگے بجھانے والے آلات نہیں ہوتے موت کی ان دکانوں کے قریب بسے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ منی پٹرول پمپس کا خاتمہ ہونا چاہیے مالکان آگ کا کھیل کھیل رہے ہیں پٹرول ایک خطرناک مادہ ہے جسکی منتقلی اور سٹوریج کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن