گوجرانوالہ میں طالب علم محمد عبداﷲ کا اعزاز‘ 29 دنوں میں قرآن مجید حفظ کر لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جامعہ محمدیہ اہلحدیث کے 18سالہ ہونہار طالب علم محمد عبداللہ ولد عبدالغفور نے محض29 دنوں میں استاد قاری محمد عثمان سے قرآن مجید مکمل حفظ کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایک پروقار تقریب میں جید علماء اور اساتذہ کی موجودگی میں پسرور سے تعلق رکھنے والے طالبعلم محمد عبداللہ نے مدیر الجامعہ صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف کو اپنا آخری سبق سنایا۔ اس موقع پر علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی، بزرگ عالم دین مولانا محمد صادق عتیق، مولانا محمد ابرار ظہیر، مولانا حافظ عبدالغفار ثاقب، حاجی محمد ایوب (جاپان والے)، جامعہ محمدیہ کے منتظمین میاں عبدالرشید (ستارہ فیکٹری والے)، الحاج میاں جمیل الرحمن اپل اور جامعہ کے اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن