804 ارب کا لیپس نااہلی‘ پی اے سی، وزارتیں 15 مئی تک بجٹ سرنڈر کریں‘ سیکرٹری خزانہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے 23 ۔ 2022ء اور 24 ۔ 2023ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوصال نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبظ برقرار رکھنے کیلئے سہہ ماہی بنیادوں پر رقوم جاری کی جاتی ہیں۔ وزارتوں پر لازم ہے کہ ہر سال 15 مئی تک بچ جانے والا بجٹ سرنڈر کر دیں۔ پی اے سی کے ارکان نے کہا کہ804 ارب کی رقم کالیپس ہو جانا نااہلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے کہ ہر وزارت کے پرنسپل افسر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے ادارے کی موثر انداز میں بجٹ سازی کرے۔ بچ جانے والی رقوم بروقت سرنڈر ہوں تو وہ رقوم وہاں پر خرچ کی جا سکتی ہیں جہاں اشد ضرورت ہو۔ پی اے سی کے ارکان کا کہنا تھا وزارت خزانہ کو فنڈز مانگنے والے تمام اداروں کے مالیاتی نظم و نسق کا جائزہ لینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن