لاہور( این این آئی)حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کے معاملے پر تعلیمی اداروں سے افغان طلبہ کا مکمل ڈیٹا طلب کر لیا۔اس سلسلے میں ایک باقاعدہ فارم بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ہر افغان طالبعلم کے ضلع، اسکول اور دیگر بنیادی معلومات درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔فارم میں زیر تعلیم طالبات اور طلبہ کی دیگر اہم تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر افغان طلبہ کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔