(ن)لیکی قیادت کی نااہلی کے باعث ملکی مسائل حل نہیں ہورہے :ملک قمر عباس 

جوئیانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک قمر عباس نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جس طرح (ن) لیگ کو وفاقی حکومت سونپ کر انکی جگ ہنسائی کرائی ہے وہ مفاد پرستی کے سیاسی کھیل کا حصہ ہے گزشتہ ایک سال میں حکومتی کارکردگی سے واضح ہو گیا ہے کہ (ن) لیگ کا اب سیاسی وجود زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا کیونکہ پاکستان کے غریب عوام لیگی حکومت کے غلط فیصلوں کا معاشی بدحالی کی شکل میں شدید خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔ (ن)لیگ کی قیادت کی نااہلی کے باعث ملکی مسائل حل نہیں ہورہے ۔

ای پیپر دی نیشن