ٹرمپ نے بائیڈن دورکے78احکامات اورفیصلوں کومنسوخ کردیا

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دورکے78 احکامات اورفیصلوں کومنسوخ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی سطح پرنئے ملازمین کی بھرتی پرپابندی لگادی گئی. ورک فرام ہوم کاخاتمہ بھی کردیا گیا۔امریکی شہریوں کے لیے مہنگائی اور اخراجات میں کمی کے حکم نامے کے علاوہ کیپٹل ہل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے آرڈر پر دستخط کردئیے گئے۔نئے امریکی صدر نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سےامریکا کے الگ ہونے کے احکامات پربھی دستخط کئے.2030تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کردیا۔ٹرمپ کے احکامات میں میکسیکو،کینیڈا پرٹیرف کاایگزیکٹوآرڈر شامل نہیں.انکی ٹیم مختلف ممالک پرٹیرف لگانے سے متعلق کام کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن