فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کر دیں اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں اسٹیج پر امریکی ساختہ بم بھی رکھے گئے عرب میڈیا کے مطابق اسٹیج پر رکھے گئے بم جی بی یو 39 تھے جو فضائی حملوں میں استعمال کیے جاتے ہیں حماس نے ان بموں پر تحریر درج کی تھی کہ یہی وہ ہتھیار ہیں جن سے اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوئے حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیل نے اپنی ہی بمباری کے دوران یرغمالیوں کو نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے مغربی میڈیا کی رپورٹس بھی موجود ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں کا استعمال کر رہا ہے نیویارک ٹائمز کی مئی 2024 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر امریکی بموں سے حملہ کیا جس میں 40 سے زائد افراد شہید اور 249 زخمی ہوئے اسی طرح سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خان یونس میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 27 فلسطینی شہید اور 57 زخمی ہوئے لاشوں کی حوالگی کے دوران حماس نے بینرز بھی آویزاں کیے جن پر درج تھا کہ نیتن یاہو اور اس کی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں کے ذریعے بمباری کر کے یرغمالیوں کو ہلاک کیا