سعودی ولی عہد، پیوٹن رابطہ، مشرق وسطیٰ، یوکرائن کشیدگی، عالمی جنگ چھڑ سکتی، ٹرمپ

ماسکو؍ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) روس کے صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان کریملن نے دونوں رہنماؤں کی بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرائن سے جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطی اور یوکرائن میں جاری کشیدگی کے باعث تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ ان کی صدارت ایسا ہونے سے روک سکتی ہے۔ ٹرمپ نے دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے اپنی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معصوم جانوں کو ضائع ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ ٹرمپ نے امریکی شہر میامی میں گفتگو میں کہا کہ میں دنیا بھر میں جنگ بندی، تنازعات کو حل کرنے اور کرہ ارض کو امن کی جانب راغب کرنے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہوں۔ مشرق وسطیٰ میں ہونے والی اموات اور روس اور یوکرائن کے درمیان جاری جنگ کو ہم روکنے جا رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکرون اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر سے واشنگٹن میں جمعرات کو ملاقات کریں گے۔  

ای پیپر دی نیشن