ملتان(سپیشل رپورٹر) فوکل پرسن ٹو وزیراعلی پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے گزشتہ روز ضلع متان کا دورہ کیا۔فوکل پرسن عظمی کاردار نے پولیو مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیا قبل ازیں عظمی کاردار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی چیکنگ بھی کی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے محکمہ صحت کی پولیو مہم بارے بریفننگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے عظمیٰ کاردار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پولیو فری پنجاب کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ضلع ملتان اپنی جغرافیائی حدود کے باعثِ پولیو کے حوالے سے حساس ہے اس لئے حالیہ پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانا قابل تحسین ہے۔عظمی کاردار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پولیو کی روک تھام کیلئے مزید سخت اقدامات کریں ۔فوکل پرسن برائے پولیو نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 5 روزہ پولیو مہم کے دوران تمام اہداف حاصل کئے جو قابل تحسین ہے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے بریفنگ دی۔