ملتان (نمائندہ خصوصی ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ملتان میں سیف سٹی پروجیکٹ کا باضابطہ آ غاز کر دیا گیا ہے۔ جس کا مقصد کریمنل عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر ملتان کو محفوظ بنانا ہے۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ان اقدام کا مقصد پورے شہر کو 250 سے زیادہ سائٹس پر ہائی ریزولیوشن کیمروں کی مدد سے محفوظ بنانا ہے۔جو اہم علاقوں پر فوکس رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہو گا۔جو ایک کثیرلمنزلہ عمارت میں قائم کیا جارہا ہے۔امید ہے یہ منصوبہ 75 دنوں میں مکمل ہو جائے گا، یہ ڈسٹرکٹ ملتان میں تحفظ اور لوگوں کے احساس تحفظ کو بڑھانے کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔