میگزین رپورٹ
وائس چیئرپرسن اوور سیز کمیونٹی پنجاب دو روزہ دورہ پر گذشتہ روز کویت پہنچے انہوں نے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ایک مختصر خطاب کیا ' تقریب کا اہتمام مسلم لیگ ( ن ) کویت۔نے کیا تھا' مسلم سنٹر ن کویت کے صدر میاں محمد ارشد اور سنیئر عہددران نے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ بیرسٹر امجد ملک کا استقبال کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی برسٹر امجد ملک تھے جبکہ سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت کے افسران جن میں فرسٹ سیکرٹری فیصل مجید پاسپورٹ سیکشن کے افیسر محمد نواز کمیونٹی ویلفیئرتاشی حمزہ توقیر نے خصوصی شرکت کی۔ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات میں طیب محمود،اسداللہ، حافظ سید الرحمن پاکستان پیپلز کلب کے نائب صدر منیر بٹ پی ائی اے کے کنٹری مینجر غلام نبی۔ ہم سب کا پاکستان کے صدر انعام مورگانائٹ ماجد علی چوہدری کریسنٹ سوسائٹی کے سینیئر عہدیدار محمد اصف جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد صدف اور دیگر معتبر شخصیات موجود تھیں تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہو جس کی سعادت حکیم طارق محمود صدیقی کے حصہ میں آئی۔مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صدر محمد زبیر شرفی' نے استقبالیہ کلمات میں معزز مہمان کو خوش آمدید کہا تنظیم کے صدر میاں محمد ارشدنے بیرسٹرامجدملک سفارتخانہ پاکستان کے تمام افسران کیمونٹی کے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا 'اس موقعہ پر کہا کہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے ' تاہم ان کے کچھ مسائل بھی ہیں جو توجہ طلب ہیں انہوں نے کہا کہ وہ سفارت خانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فیصل مجید اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر اور دیگر تمام مہمانوں کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں ' بیرسٹر امجد ملک چیئرمین opc پنجاب نے اپنے خطاب میں میاں محمد ارشد ' محمد زبیر شرفی ' شمشاد خان تنولی۔ پاکستانی کمیونٹی معتبر شخصیات اور مسلم لیگ ن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا 'انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کویت آ چکے ہیں ' آخری مرتبہ 2017 میں کویت کا دورہ کیا تھا' انہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہین وہ سالانہ 25 ارب ڈالرز پاکستان بھیج رہے ہیں ' حکومت ان کیلئے فکر مند ہے انہوں نے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ ملکی معیشت بہتر بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقوم قانونی طریقے سے بھیجیں ' بہتر ہو گا کہ روشن پاکستان اکاؤنٹ کے ذریعہ رقوم کی ترسیل کریں ' انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ 1000 ڈالرز سے زائد رقوم بھیجنے پر حکومت ٹیکس وصول کرے گی ' انہوں نے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں کوئی بھی خبر ملے تو اس کی تصدیق کر لیا کریں ' انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کے نئے چیئرمین اگئے ہیں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہین جو زیادہ سے زیادہ 90 روز میں مقدمات نمٹائیں گی' پاکستانی تارکین وطن اپنے اضلاع میں ہی شکایات درج کر ا سکیں گے' بیرونی ممالک میں وفات پا جانے والے پاکستانیوں کی میتوں کی ترسیل کیلئے پی آئی اے خدمات سر انجام دے رہی ہے او پی ایف میت کو ایئرپورٹ سے گھر تک پہنچانے کی پابند ہے۔ان کے علم میں آیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو مقامی قوانین کے باعث تقریبا کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ایسا قانون بنائیں گے کہ کمیونٹی کی تقریبات سفارت خانہ میں منعقد کر سکیں۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ وہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے درخواست کریں گے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو ) پر جلد دستخط کئے جائیں ' وزیراعظم سے یہ بھی درخواست کریں گے کہ کویت سے 50 پاکستانیوں کو تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان لے جانے کیلئے بھی جلد اقدامات کئے جائیں ' انہوں نیپاکستان کے تاریخی شہر قصور میں بلھے شاہ یونیورسٹی کے قیام کی جو تجویز سامنے آئی ہے اس پر کہا کہ وہ اس پر وزیر اعلی پنجاب سے جلد بات کریں گے۔ بعدازاں بیرسٹر امجد ملک نے کمیونٹی خدمات پر میاں محمد ارشد اور سرکرد کمیونٹی لیڈران میں شیلڈ تقسیم کیں۔ سرپرست اعلی مسلم لیگ ن حاجی منور حسین ، چوہدری غضنفر جمشید پلاوڈی، ملک طالب حسین صدیقی، سہیل انجم بٹ ، حاجی برکت علی مراد ، توقیر مہر، ملک کاشف اعوان ، رضا علی، عدیل شہزاد، عمران علی، ملا محمد طارق، ایوب بھٹی، حکیم طارق محمود صدیقی، محمد صدف، ڈاکٹر رحمت اللہ ، ڈاکٹر شجاع الدین، نعمان اسلم گھمن، طیب محمود، پی آئی اے کے کنٹری مینجر غلام نبی، شمشاد چیمہ ، محمد آصف، شبیر بٹ، محمد جمیل کرنل انجم مسعود اختر کوہستانی انجم بھٹی چوہدری قیصر اور دیکر لیگی و کیمونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر حافظ سعید رحمان نے ملکی سلامتی اور بابرکتی کیلئے دعا کروائی۔