راولپنڈی (جنرل رپورٹر)میونسپل کارپو ریشن آفس میں میونسپل لیبر یونین کے شکیل صادق، بشارت نذیر، ذیشان سرویا کی جانب سے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، مہمان خصوصی سابق مئیر سردار محمد نسیم خان،ایم پی اے ضیااللہ شاہ،ایم پی اے راجہ عبدالحنیف،سابق ایم این اے حاجی پرویز خان تھے، میونسپل لیبر یونین کے صدر راجہ ہارون،جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا،چنگیز بھٹی،عبدالوحید،شاہد خان،شان چیدا،طارق یوسف،ملک غضنفر، صوفی فیاض ودیگر شریک تھے،صدر راجہ ہارون کا کہنا تھا کہ حکومتی عہداداران لیو انکیشمنٹ، سترہ اے، جیسے معاملات اس رول کو ختم کرنے کی آواز پنجاب اسمبلی میں اٹھائے اور پنجاب گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لیو انکیشمنٹ کے سابقہ نظام کو بحال کیا جائے جو ملازمین فوت ہوجائے ان کا کوٹہ بحال کیا جائے اس پر حکومتی ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے تمام مطالبات کی تائید کرتے ہیں اور انشااللہ پنجاب اسمبلی میں اس پر بھرپور اور توانا آواز اٹھائی جائے گی تقریب کے آخر میں کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔