پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے وفد کا دورہ چین، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین  عاکف سعید کی قیادت میں چین کا دورہ کیا۔ دورے میں ان کے ہمراہ  پاکستان سٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر،  پی ایس ایکس کے سی ای او   فرخ ایچ سبزواری،  نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ  کے چیئرمین  منیر کمال اور ایس ای سی پی کی انتظامیہ کے دیگر اعلی افسر تھے۔ ایک ہفتے کے دورے کے دوران، وفد نے اہم چینی مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت کی، جن میں چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن، چائنا سیکیورٹیز ڈیپازٹری اینڈ کلیئرنگ کارپوریشن (سی ایس ڈی سی)  سیکیورٹیز ایسوسی ایشن آف چائنا، ایسٹ مینجمنٹ ایسو ی ایشن آف چائنہ،  چائنا فنانشل فیوچر ایکسچین شنگھائی سٹاک ایکسچینج ، شینزین سٹاک ایکسچینج ، شنگھائی فیوچر ایکسچینج اور سی آئی ٹی آئی سی سیکورٹیز کو لمیٹڈ شامل تھیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستانی اور چینی کیپٹل مارکیٹوں کے درمیان تعاون میں اضافہ، سرحد پار سرمایہ کاری کی مصنوعات کے مواقع تلاش کرنا اور پاکستانی اور چینی اداروں کے لیے مارکیٹ تک رسائی اور سرمایہ کاروں کی شرکت کو بڑھانا تھا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج (ایس ایس ای)، شینزین سٹاک ایکسچینج (ایس زیڈ ایس ای) اور چائنا فنانشل فیوچر ایکسچینج (ایس ایچ ایف ای) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔

ای پیپر دی نیشن