لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں سرفراز کے گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں وقار اور اس کی فیملی سے 4لاکھ، زیورات، موبائل فون، شیرا کوٹ میں طاہر سے 2لاکھ، موبائل فون، لوئر مال میں حسن سے 50 ہزار روپے، موبائل فون،گجر پورہ میں حیدر سے 45 ہزار، موبائل فون، ہئیر میں عادل سے 25ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں منور سے 12 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں شفیق کے گھر سے4 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ گلبرگ، شادمان اور سمن آباد سے 3 گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، شالیمار، مانگا منڈی، شاہدرہ ٹاؤن، سرور روڈ، لٹن روڈ اور نواں کوٹ میں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔