حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے ضلعی راہنما محمد یوسف حضوری نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے مماثل چھوٹے نوٹوں کے زریعے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی تصاویر کی تذلیل نہ کی جائے کیونکہ بچے کرنسی کے یہ جعلی نوٹ لیکر نہ صرف ہوامیںاچھالتے پھرتے ہیں بلکہ نالیوں میں بھی گراتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان کی تصاویر کی جس طریقہ سے بے حرمتی اور توہین کی جارہی ہے اس پر رونا آتاہے۔انہوںنے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاکہ جعلی کرنسی نوٹوں اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی تصاویر والی جھنڈیوں کی طباعت کو فوری طور پر بند کیا جائے۔