ایسٹر ‘فول پروف سکیورٹی ‘17ہزار سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹی

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے ایسٹر کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھرمیں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔صوبہ بھر میں ایسٹر کے 2594 پروگرامز کی سکیورٹی پر 17 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات تھے۔حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری،سنائپرز اور پولیس کمانڈوز تعینات کئے گئے۔شرکاء کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی۔گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ پولیس اور کمیونٹی رضا کار بھی انتہائی چوکس رہے۔لاہور میں ایسٹر کے 622 پروگراموں کی سکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ایسٹر پر کرمسیح کمیونٹی اور فورس کے تمام مسیح پولیس افسران و اہلکاروں کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد، سامان اور اطراف کی نقل و حرکت پرکڑی نظر رکھیں۔سپروائزری پولیس افسران گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن