لاہور(نامہ نگار)زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ زخمی اے ایس آئی شفقت نواز کو 15 لاکھ روپے‘زخمی کانسٹیبل ارشد حسین اور زخمی کانسٹیبل عاقب نذر کو 5 لاکھ روپے فی کس‘زخمی کانسٹیبلز طاہر اعجاز اور منیر احمد کو 2 لاکھ روپے فی کس‘زخمی انسپکٹر مبشر مقصود، اے ایس آئی محمد سلیم، زخمی کانسٹیبلز عاصم جاوید اور طارق یعقوب کو ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے گئے۔