فتح جنگ ( نامہ نگار) خان بادشاہ چیف آفیسر ضلع کونسل اٹک نے فتح جنگ کے گائوں گلیال میں میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی نیو یارک انکلیو کے بورڈ مسمار کر دئیے اور سائٹ آفس کو سیل کر دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ ہائوسنگ سوسائٹی کے نا م پر کوئی اراضی نہیں ہے صرف مالکان سے معاہدے کے بعد فائلیں فروخت کر کے لوگوں سے رقم بٹوری جا رہی تھی حافظ احسان اللہ احسان نامی شخص کے خلاف تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ کیلئے استغاثہ بھجوا دیا گیا ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ فتح جنگ شہر اور گردونواح میں ہائوسنگ سوسائٹیوں کے نا م پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔