گوجرانوالہ:ڈاکٹر عتیق ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تعینات، پی ایم اے وفد کی مبارکباد 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد نے صدر پی ایم اے ڈاکٹر مدثر رسول کی سربراہی میں ایم ایس گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عتیق احمد سے ملاقات کی، انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، پھول پیش کئے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔وفد نے ڈاکٹر عتیق احمد کی ہسپتال کے لئے خدمات کو سراہا اور پی ایم اے گوجرانوالہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی، وفد میں صدر ڈاکٹر مدثر رسول،سابق صدور ڈاکٹر میاں زاہد محمود، ڈاکٹر تحسین مظہر شیخ، لیڈی نائب صدر ڈاکٹر میمونہ حنیف،ڈاکٹر سارہ اور ڈاکٹر قیصر بٹ شامل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن