معرکہ حق ،آپریشن ''بنیان المرصوص'' 

عزم…… حامد حسین عباسی
Hamid777abbassi777@gmail.com
آپریشن بنیان مرص?وص پیشہ وارانہ قابلیت ، ہمت ،سوچ اور بے مثال بہادری کی ایک زندہ و تابندہ مثال ہے جس میں پاک فوج کے شیروں ،فضائیہ کے شاہینوں اور نیوی کے دلیروں نے زمین،فضاء  اور سمندروں میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی  بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف ظہیربابر اور بحریہ کے چیف ایڈمرل نوید اشرف کو خاص طور پر قوم سلام پیش کرتی ہے بھارت کی طرف سے پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے جواب میں پاکستان نے 10 مئی کی صبح آپریشن'' بنیان المرصوص '' کا اغاز کیا پاکستانی مسلح افواج نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا۔پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدیدایس400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.5 ارب ڈالر ہے۔پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بھارت کی درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا۔ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی, مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی , بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ, ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ،بارڈر سیکیورٹی فورس، انڈیا کی منفرد شناخت اتھارٹی شامل ہیں  ہزاروں سرکاری کیمروں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا۔ 70% بھارتی بجلی کا نظام معطل کر دیا گیا، جو دشمن کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو مفلوج کر گیا۔ بری اور فضائی اہداف پر مہلک ضربیں لگائی گئی  دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ , ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ  اور ا?ڑی فیلڈ سپلائی ڈپو مکمل تباہ کر دیے گئے  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر گلی میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز ,برنالہ، پٹھان کوٹ، باتھِنڈا، سرسا، اور اکھنور کے فضائی اڈے مکمل تباہ کر دیے گئے۔ خاص طور پر سرسا ائیر فیلڈ کی تباہی بھارتی میڈیا نے بھی تسلیم کی ہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیاں نیست و نابود,  نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1، اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ دشمن کی متعدد دیگر پوسٹس کو بھی مکمل طور پر تباہ کر  دیا گیا۔ بھارت کی جنگی صلاحیت کو کاری ضرب پاکستان نے صرف چند گھنٹوں میں پہنچائی اس آپریشن نے نہ صرف زمینی بلکہ الیکٹرانک جنگ میں بھی پاکستان کی برتری ثابت کر دی۔پاکستان کا پیغام واضح ہے جارحیت کا ہر قدم منہ توڑ جواب لے گا۔پاکستانی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو پیشگی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ایمان، اتحاد، قربانی یہی ہماری طاقت ہے۔  پاکستان کی جانب سے دن کی روشنی میں بھارت کے 20 سے زائد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا مودی حکومت کے لیے شدید اسٹریٹیجک دباؤ کا باعث بنا، جس کے نتیجے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہنگامی رابطہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے طاقتور اور درست جوابی حملے کے بعد بھارت شدید دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔ بھارت شدید دباؤ میں ہے اور اپنے فوجی و سفارتی نقصان کو روکنے کے لیے بیرونی مدد کا متلاشی ہے۔ پاکستان کی جوابی کارروائیاں دن دہاڑے کی گئیں بھارت کے مبینہ رات کے حملے کے برعکس جو شفاف، دلیرانہ اور درست حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ بیانیہ پاکستان کو ایک پراعتماد، جارحانہ لیکن اصولی ملک کے طور پر پیش کرتا ہے، جو عسکری اور اخلاقی برتری کا دعوے دار ہے۔  پاکستان کی طرف سے فائر کیے گئے میزائل  دہلی تک پہنچے بھارتی دارالحکومت پہلی بار جنگی دائرے میں آیا یہ بھارتی فوجی تنصیبات کے لیے ایک کاری ضرب ہے، جس سے بھارت کے سلامتی کے دعووں کی عوامی اور عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ میدان جنگ میں ذلت کے بعد مودی حکومت نے امریکہ کا سہارا لیا جو اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارت اپنی صورتِ حال پر کنٹرول اور وقار کھو چکا ہے پاکستان نے اج واضح کر دیا ہے کیا کہ ہم ایک امن پسند ملک ہیں اور امن چاہتے ہیں  مگر سر جھکا کر نہیں  یہ بات دنیا اور دشمن دونوں کے لیے واضح ہونی چاہیے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو جواب بھی فیصلہ کن ہوگا پاکستان امن پسند ضرور ہے،   ہماری افواج کی یکجہتی، قوم کی ثابت قدمی، اور ہماری صلاحیت دشمن کے لیے ایک کھلا پیغام ہے  اگر دشمن نے جنگ کو بڑھایا، تو پاکستان جواب اپنی مرضی کے وقت، مقام، اور شدت سے دے گا  اور پوری طاقت سے دے گا۔

ای پیپر دی نیشن