اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شالیمار کے علاقے میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے راہگیر سے نقدی اور موبائل فون ،تھانہ گولڑہ شریف کے علاقے میں دو مسلح افراد ایک شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، طلائی زیورات، کمبل اور ایل ای ڈی چوری کرلئے گئے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں گھر سے قیمتی سامان چوری ہوگیا تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں دو سٹریٹ کریمنلزایک شخص سے پرس ،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔