شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر قوم کی ہر بیٹی کو فخر ہے مریم نوازآئرن لیڈی آف پاکستان ہیں مشکل وقت میں پارٹی اوروالد کے ساتھ کھڑی رہیں اور اب پنجاب کے عوام کی تقدیر بدلنے اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مستحق لوگوں کو گھروں پر راشن دینا قابل تحسین ہے نگہبان رمضان پیکج کے تحت لاکھوں مستحق افراد کو ریلیف حاصل ہوا اور صوبائی حکومت کے دیگر فلاحی پروگرامز بھی عوامی فلاح و بہبود کا محور ثابت ہوئے ہیں۔