گکھڑمنڈی:مدرسہ بستان الاسلام میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت 

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)جامع مسجد شاہ جمال مدرسہ بستان الاسلام جی ٹی روڈ گکھڑ میں ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ دستار فضیلت منعقد ہوا جس میں قریب 11 طلبا کو حفظ قرآن کی فضیلت حاصل کرنے پر انکو انکے اساتذہ نے دیگر علما کے ساتھ دستار(عمامہ پگڑی)پہنائی گئی۔جبکہ اس موقع پر مسجد و مدرسہ ہذا کے امام و خطیب حضرت قبلہ قاری محمود اختر عابد کو انکی 50 سالہ دینی خدمات کے اعتراف پر سپاس نامہ خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔علاوہ ازیں دستار فضیلت کے اس منعقدہ پروگرام اور 50 سالہ دینی خدمات پر جملہ منتظمین و معاونین  ناصر محمود بٹ،چودھری عنصر محمود سندھو،ڈاکٹر اشفاق احمد،ماسٹر محمد رمضان،حافظ محمد اسلم جٹ کا عزت افزائی اور حوصلہ بخشنے پر شکریہ ادا کیا آخر میں معروف نعت خواں محمد ارشد صفدر نے توحید و رسالت کے خوبصورت نغمے پیش کرکے حاضرین کے لہو کو گرمایا اور خوب داد تحسین وصول کی۔ منعقدہ تقریب تقسیم اسناد میں سالانہ حفظ قرآن پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے خوش نصیب حفاظ کرام کے ساتھ والدین اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن