کراچی (کامرس رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ جو وسائل دستیاب ہیں اس میں ضلع شرقی کی بہتری کیلئے جو کیا جاسکتا ہے، کیا جارہا ہے، ضلع شرقی کو بہتر کرنے کیلئے بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیمو گوٹھ، گلشن عائشہ، صدیق اکبر مسجد، فیملی پارک گلشن اقبال بلاک 3 یوسی 25 میں سڑکوں کی استرکاری، پیور بلاکس سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کاموں کے معائنے کے دوران کیا.اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن، امتیاز بھٹو، سپریٹینڈنگ انجنئیر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر جمال عباس اے ای ای راشد فیاض بھی موجود تھے.انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع شرقی کی تقریبا ہر یوسی میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،ضلع شرقی کی بلدیاتی سہولیات کو مکمل طور پر بہتر کرنے کیلئے وسائل بھی بڑے درکار ہیں لیکن دستیاب وسائل میں جتنا زیادہ کام کرسکتے ہیں ان سے گریز نہیں کیا جارہا ہے، ضلع شرقی کے مکینوں کو جہاں شکایات ہونگی وہیں بہت سے مکین ترقیاتی کاموں پر خوش ہیں جس کا وہ برملا اظہار بھی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل مساجد، امام بارگاہوں کے گردونواح میں شب برات کے بعد سے کام شروع کئے گئے تھے وہ تاحال جاری ہیں، اس موقع پر صدیق اکبر مسجد کے پیش امام نے ان کا رمضان المبارک سے قبل ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر شکریہ ادا کیا،مسجد کے سامنیپارک کے معائنے کے دوران انہوں نے پارک کو ہرا بھرا کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ ہریالی کے فروغ کیلئے ضلع شرقی کے ہر پارک کو درست کرنا ترجیح ہے، انہوں نے لیمو گوٹھ میں موجود نالے کو ڈھکنے کے بھی احکامات جاری کئے۔
سید شکیل احمد