بہاو ل پور+رحیم یار خان(کرائم رپورٹر) ڈی پی او اسد سرفراز خان خان کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کیساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔