قومی مردم شماری یکم فروری تا 4 مارچ‘ ملتان انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دئیے


ملتان (وقائع نگار خصوصی)  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں قومی مردم شماری کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ضلعی انتظامیہ نے قومی مردم شماری کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کا آغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے کہا کہ قومی مردم شماری کے سلسلے میں ڈیوٹی دینے والے ٹیچرز کی ٹریننگ7 جنوری سے شروع ہوچکی ہے جبکہ یکم فروری 4 مارچ تک بھرپور مردم شماری کی جائے گی۔رضوان نذیر نے کہا کہ مردم شماری کیلئے 4952 سنٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں 2299 عملہ ڈیوٹی سر انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ ملتان سٹی میں 1099 سنٹر قائم کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن