لاہور(نامہ نگار)اسلام پورہ میں نجی سکول پر نامعلوم بھتہ خوروں نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔اسلام پورہ کے علاقے میں واقع نجی سکول کے مالک سے نامعلوم بھتہ خوروں نے پچاس لاکھ روپے بھتہ مانگا تو اس نے بھتہ دینے سے انکار کر دیا ۔جس کی پاداش میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گرلز سکول کے گیٹ پرفائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔