لاہور(نامہ نگار)ڈاکوئوںاور چوروںنے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤںنے ڈیفنس میں مدثر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر6 لاکھ 35ہزار روپے، گارڈن ٹاؤن میںخالد کے گھر سے 4لاکھ 40 ہزار روپے زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں یاور اور اس کی فیملی سے3 لاکھ 15 ہزار روپے، زیورات اور موبائل فون، شاد باغ وسن پورہ روڈ پر نوید سے2لاکھ روپے موبائل فون، اسلام پورہ میں مجید سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 28 ہزار روپے موبائل فون، نولکھا میں ارسلان سے 37 ہزار روپے موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں عظمت سے21 ہزار روپے موبائل فون ، فیکٹری ایریا میں عمیر سے 10 ہزار روپے موبائل فون لوٹ لیا ۔ چوروں نے نواں کوٹ، ستوکتلہ اور شادمان سے 3 گا ڑیاں جبکہ فیصل ٹاؤن، لوئر مال، ملت پارک، بادامی باغ، نشتر کالونی، سندر اور باٹا پورکے علاقوں سے7 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔