قصور: ٹیچر اغوا، ملزم کو گلے میں رسی ڈال کر گھسیٹتے رہے، تشدد سے حالت غیر

قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر کے علاقہ رفیع ٹاؤن میں ملزموں کا مبینہ اغواء کے بعد سرکاری ٹیچر کے ساتھ انسانیت سوز سلوک۔ ملزمان ارشد، عمر فاروق وغیرہ ندیم حجازی کے گلے میں رسی ڈال کر گھسیٹتے رہے اور اس کو حبس بے جا میں رکھ کر کتے کی طرح نہ بھونکنے پر پسٹل کے بٹ مارتے رہے۔ ملزم بیوی بچوں کے سامنے اغواء کر کے لے گئے۔ سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔ دوملزم گرفتار کر لیے دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن