نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ آج سے شروع 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)9ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی جو23 فروری تک جاری رہے گی۔ایونٹ میں پاکستان بھر سے ٹاپ سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ چیمپئن شپ کا مقصد مسابقتی سائیکلنگ کو فروغ دینا اور ملک کے بہترین سواروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ چیمپئن شپ میں جناح ایونیو اور ایران ایونیو کے ساتھ ساتھ متعدد روڈ ریسز اور پاکستان سپورٹس بورڈ ٹیسٹنگ میں شرکاکی برداشت، رفتار اور حکمت عملی پیش کی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن