ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واہ کنٹونمنٹ بور ڈحلقہ نمبر1محلہ بنی گجربرادری کی معروف شخصیت ملک فضل خان نے خان گروپ سے علیحدگی اختیا رکرکے مسلم لیگ ن میںشمولیت اختیارکرتے ہو ئے حاجی عمرفاروق اوربیرسٹرعقیل ملک پراعتما دکاا ظہارکردیا،اس سلسلہ میںانکی رہائش گاہ پرایک مختصرپروگرام منعقدکیاگیا،جس میںچیئرمین کوہستان گرو پ حاجی ملک نصیرالدین،حاجی ملک عارف جمیل گجر،حاجی امیرافضل آف چھوکرمہمان خصوصی تھے،ملک فضل خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میںنے ملک امیرافضل آف چھوکرکی خصوصی کاوشوںسے غلام سرورخان گروپ سے علیحدگی اختیارکرکے چیئرمین کوہستان گرو پ حاجی ملک نصیرالدین کے ساتھ شامل ہوکرحاجی عمرفاروق اوربیرسٹرعقیل ملک کی قیادت پراعتمادکا اظہارکرتا ہوں،اورآئندہ بھی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ میںاورمیری تمام برادری کاتعاون ان کے ساتھ رہے گا،حاجی ملک نصیرالدین نے ملک فضل خان اورانکی تمام برادری کاخیرمقدم کرتے ہوئے سب کاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ میںبالخصوص حاجی ملک امیرافضل آف چھوکرکاشکریہ اداتاہوں،جن کی کاوشوںسے ملک فضل اپنی برادری سمیت ہمارے ساتھ شامل ہوئے،اس موقع پرراجہ صدیق،ملک جاوید،ملک رفاقت بن بھولا،ملک شوکت اورمعا ون خصوصی حسن ملک بھی موجودتھے۔